شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و سابق کونسلر سیٹھ افتخار رحمانی نے کہا ہے کہ عوام کے ممنون ہیں جس پی ٹی آئی پر اعتماد کیا اور اپنے ووٹ کا حقیقی حقدار قرار دیا، پی ٹی آئی کی حکومت تشکیل پاتے ہی انتخابی وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوگا اور عوام کے حقوق کی فراہمی شروع ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں آزاد ا میدواروں کو شریک اقتدار کرنا کسی طرح غلط نہیں۔