شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں پولیس کو خصوصاً سیاست سے پاک کیا جائے گا کیونکہ پنجاب میں مسائل کی زیادہ تر وجوہات تھانہ کلچر ہے اس کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔