حالیہ انتخابات دھاندلی زدہ، جس پر ایک پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں متفق نہیں: خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات ملکی تاریخ کے دھاندلی زدہ سیاہ ترین انتخابات ہیں ان میں جعلی مینڈیٹ سے جیتنے والی ایک پارٹی کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متفق ہیں کہ الیکشن کمشن اور نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جس کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں الیکشن کمشن اور متعلقہ ادارے اب کسی بھی حیل و حجت کے بغیر وہ تمام حلقے کھول دیں جن میں متعلقہ امیدوار اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے پہلے سے بڑھ کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن