گوجرانوالہ : شیرانوالہ باغ میں دنگل کا انعقاد، درجنوں پہلوانوں کی شرکت

Aug 07, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )دیسی کشتیوں کے فروغ کیلئے بمقام اکھاڑہ شیر پاکستان اچھا پہلوان شیرانوالہ باغ میںدنگل کا اہتمام کیاگیا جس میں ضلع بھر سے درجنوں پہلوانوں نے شرکت کی۔طارق ڈار پہلوان کی زیر نگرانی ہونے والے اس دنگل میں منصف کے فرائض خلیفہ محسن پہلوان‘عبدالغفور بھنڈر جج پہلوان، خلیفہ کالا پہلوان، حامد پہلوان نے انجام دئیے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی میں علی اسد‘بلال شامل تھے۔ علاوہ ازیں ریاض پہلوان ستارہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔دیسی کشتیوں کے مقابلوںمیںبابر پہلوان نے امتیاز پہلوان کو ‘عمیر پہلوان نے ریاض پہلوان کو‘راجو پہلوان نے سبحان پہلوان کو‘عامر پہلوان نے سلمان پہلوان کو ‘متین پہلوان نے احمد پہلوان کو ‘حافظ بٹو پہلوان نے جہانگیر پہلوان کو ‘شفیق پہلوان نے زبیر پہلوان کو ‘عاصم پہلوان نے عامر پہلوان کو ‘عاطف پہلوان نے طلحہ پہلوان کو ‘بہادر پہلوان نے عبداللہ پہلوان کوچت کردیا جبکہ رانا لیاقت پہلوان اور جمیل خان ‘علی پہلوان اور حیدر پہلوان ‘ہیرا پہلوان اور شبیر پہلوان کے درمیان مقابلہ برابررہا،تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں