کرپشن خاتمہ کیلئے پی سی بی میں احتساب شروع کیا جائے : سرفراز نواز

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کے اثاثہ جات کی تحقیقات ترجیحی بنیادوں پر کروائی جائیں۔ وہ لندن اے نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تحقیقاتی اداروں میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونیوالی مبینہ مالی بدعنوانیوں کے خلاف التوا کا شکار تمام کیسوں کو فوراً سنا جائے اور کس کے دباؤ پر یہ انکوائری رکی اس کا بھی پتہ لگانا ضروری ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کو بھی احتساب کے عمل سے گزارا جائے تاکہ کرکٹ بورڈ کے فنڈز حقیقی معنوں میں کھیل کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شرفاء کے کھیل کے انتظامات کو چلانے والوں کا ماضی اور حال بھی صاف شفاف ہونا چاہے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی داغدار اور مشکوک ماضی کے حامل کرکٹرز سے دور رہیں وہ کرکٹرز جن پر میچ فکسنگ کا داغ ہے انہیں قومی دھارے کی کرکٹ سے دور رکھا جائے۔ تمام اہم اور بااختیار عہدیداروں کے اثاثے ظاہر کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...