نقیب اللہ قتل کیس، مقتول کے والد نے اے ٹی سی کے جج پرعدم اعتماد کا اظہارکردیا

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ پیرکونقیب اللہ قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔درخواست گزارنقیب اللہ کے والد کے وکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے درخواست زیرسماعت ہونے کے باوجود رائوانوار کو ضمانت دی۔نقیب اللہ کے والد نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوئی درخواست نہیں سنی گئی، مقدمہ کسی اورعدالت منتقل کیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقلی کرنے کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی اور فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن