دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ‘ اعداد و شمار جاری

Aug 07, 2018

کوٹ ادو(خبر نگار)ملک کے دریائوں اور بیراجوں پر پانی کے بہائوں میں اضافہ،واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں،تازہ ترین عداد وشمار کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 166800 کیوسک اور اخرج 165000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد37800 کیوسک اور اخراج37800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد25900کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد66900کیوسک اور اخراج33500 کیوسک رہا،جناح بیراج آمد193700 کیوسک اور اخراج 185700کیوسک،چشمہ بیراج آمد197200 کیوسک اوراخراج 192000کیوسک، تونسہ بیراج آمد198600کیوسک اور اخراج176400 کیوسک، پنجند بیراج آمد29900 کیوسک، اور اخراج 15000کیوسک،گدو بیراج آمد165900 کیوسک اور اخراج 126900 کیوسک، سکھر بیراج آمد115100کیوسک اور اخراج59600 کوٹری بیراج آمد38900 کیوسک اور اخراج 1300 کیوسک رہاتربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1519.18 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.361 ملین ایکڑ فٹ رہا،منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1152.20فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867 ملین ایکڑ فٹ رہا۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔

مزیدخبریں