اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف کاغذاتِ نامزدگی میں غلط بیانی کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی۔کراچی کے رہائشی فیصل منظور نے الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے کوائف غلط بیان کیے ٗمذکورہ درخواست پر الیکشن کمشن نے نومنتخب رکنِ اسمبلی کو طلب کرکے تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین ای سی پی میں پیش ہوئے۔۔عامر لیاقت حسین نے ای سی پی میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنی بیوی کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔ ان کی رخصتی نہیں ہوئیں۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں کچھ نہیں چھپایا جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔