راولپنڈی(وقائع نگارخصوصی)سفر حج دراصل جسمانی مشقت سے زیادہ روحانی مشقت کانام ہے ان خیالات کا اظہار الحرمین سروسز اینڈ مدنی حج گروپ کے زیر اہتمام حاجیوں کی تربیتی ورکشاپ سے چیف ایگزیکٹو فہد مبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ حقیقی مقاصد حج کو نظر انداز کر کے حج ادا کرتے ہیں دراصل وہ اپنا سرمایہ اور وقت خرچ کر کے بھی کچھ حاصل نہیں کر پاتے اس لیے حج کے سفر کو جانے سے پہلے ضروری ہے کہ عزم حج سے پہلے حج کے بنیادی فلسفے سے دل و دماغ کو معطر کیا جائے ۔ تا کہ حج کی بنیادی روح کو سمجھتے ہوئے حج ادا ہو آج کے دور میں حج کے لیے سفری مشقت اس قدر نہیں ہے جتنی زمانہ قدیم میں تھی لیکن اس وقت بھی اللہ کے پیارے حج بیت اللہ کے لیے سفر حج کیا کرتے تھے ۔ تربیتی ورکشاپ سے یاور رشید، مفتی بلال اور گلباز جنگ نے بھی خطاب کیا ۔