ماں کا دودھ اہم،فلپائن میں سینکڑوں ماؤں نے ایک ساتھ بچوں کو دودھ پلایا

منیلا(این این آئی)فلپائن میں ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سینکڑوں خواتین نے اپنے بچوں کو کھلے عام دودھ پلایا۔ ان میں کچھ خواتین ایسی بھی تھیں، جو ایک ساتھ دو بچوں کو دودھ پلا رہی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی بنیادی وجہ ماں کا دودھ نہ پینا ہے اور اسی اہم مسئلے کی جانب عالمی توجہ مبذول کرنے کے لیے فلپائن کی خواتین نے یہ عوامی اظہاریہ پیش کیا۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک اسٹیڈیم میں قریب 15 سو خواتین نے سروں پر علامتی تاج پہن رکھے تھے جب کہ بعض نے سپرہیرو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ بتایا گیا کہ ان خواتین نے موسیقی کی دھن پر رقص کرتے ہوئے سرعام اپنے بچوں کو دودھ پلایا۔

ای پیپر دی نیشن