ہیروشیما پر جوہری حملے کو 73 برس بیت گئے،سالانہ تقریب میں ہزاروں افرادکی شرکت

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی جوہری بم حملے کو 73 سال مکمل ہوگئے، جاپانی وزیر اعظم نے سالانہ تقریب میں دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم دہرایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیروشیما میں ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم، میئر سمیت 50 ہزار افراد نے شرکت کی اور کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔میئر ہیروشیما کا کہنا تھا کہ قوم پرستی اور جوہری ہتھیاروں کی جدیدیت دنیا میں کشیدگی میں اضافہ کررہی ہیں ۔واضح رہے کہ 6اگست 1945 کو امریکا کے جنگی طیارے نے ہیروشیما پر پہلا جوہری بم پھینکا تھا، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن