پنجاب میں سامان لے کر قسطیں ادا نہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا فیصلہ

Aug 07, 2018

خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے ایسے تمام سرکاری افسران اور ملازمین جنہوں نے نجی پرائیویٹ شاپ ڈیلرزودیگر جگہوں سے قسطوں پر مختلف اشیاء استعمال کیلئے حاصل کی ہے اور سرکاری عہدوں کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بقایا جات ادا نہیں کئے ہیں ایسے ملازمین کی کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور متوقع ہے کہ ان سرکاری افسران و ملازمین کو بقایاجات کی فوری ادائیگی کے بعد نوکریوں سے برخاست بھی کردیا جائے ۔

مزیدخبریں