لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرس گیل کو شاہدآفریدی کے وزیراعظم بننے کا امکان نظر آنے لگا۔کرس گیل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی آل راؤنڈر کی ہمسری کرنا ایک اعزاز ہے،اب مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا، فکر نہ کروبوم بوم آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے۔ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ کسی کرکٹر کا وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنا بڑی خوش آئند بات ہے،عمران خان کے منصب سنبھالنے سے آنے والے کرکٹرز میں بھی اس سطح تک پہنچنے کی امید جاگے گی۔
میں خود وزیر اعظم بننے کا خواہاں نہیں لیکن عمران خان کے منتخب ہونے سے شاہد آفریدی کیلئے راستہ ضرور بن گیا ہے۔یاد رہے کہ کرس گیل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خاصی دوستی رکھتے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں،وہ احمد شہزاد کا بھی بڑے دلچسپ الفاظ میں ذکر کرتے رہے ہیں۔شاہدآفریدی، کرس گیل کے ساتھ سنگل وکٹ میچ کے خواہشمند ہیںشاہدآفریدی نے بھی کرس گیل کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں، میرا ریکارڈ کسی اور نے نہیں کرکٹ کے عالمی باس نے توڑا ہے، میں آپ سے سنگل وکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں، کون زیادہ چھکے لگاتا ہے،اس میں آؤٹ دیے جانے کا بھی کوئی قانون نہیں ہوتا۔
کرس گیل کو شاہدآفریدی کے وزیراعظم بننے کا امکان نظر آنے لگا
Aug 07, 2018