سعودی،کینیڈا سفارتی کشیدگی برقرار، ٹورونٹو کیلئے پروازیں بند، طلبہ کے وظائف معطل

Aug 07, 2018 | 13:16

ویب ڈیسک

ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار ہے. سعودی ایئر نے ٹورونٹو کے لیے تمام پروازیں بند کر دیں۔ کینیڈا میں سکالر شپ پر پڑھنے والے طلبہ کے وظائف معطل کر کے انہیں کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی ائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست سے ٹورونٹو کے لئے تمام پروازیں بند کر دی جائیں گی. دوسری جانب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں تمام سکالر شپ، تربیتی اور فیلو شپ پروگرام معطل کئے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام کسی اور ملک منتقل کیے جائیں گے۔

سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تنازع اس وقت شروع ہوا جب کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا نے ریاض پر انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خاتون ثمر بداوی اور دوسرے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں