پی ٹی آئی نے بی این پی کے 6نکات پر اتفاق کر لیا:شاہ محمود قریشی

Aug 07, 2018 | 14:47

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے پیش کئے گئے چھ نکات پر اتفاق کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو اختر مینگل کے 6 نکات پر بریف کیا گیا تھا اور عمران خان نے ان نکات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد عمران خان اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے اور جلد اسلام آباد پہنچتے ہی دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سردار اختر مینگل کی پارٹی پی ٹی آئی کو ضرور سپورٹ کرے گی جبکہ شاہ زین بگٹی کی جمہوری وطن پارٹی سے بھی حمایت حاصل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے ۔

مزیدخبریں