الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ

Aug 07, 2018 | 15:12

ویب ڈیسک

ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا‘ نتائج روکے جانیوالوں میں 15 قومی اور 17 صوبائی حلقے شامل ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق، نتائج ووٹوں کی دوبارہ گنتی. عدالتی احکامات کے باعث روکے جا رہے ہیں، این اے 25 نوشہرہ سے پرویزخٹک، این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف، این اے 90 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حامد حمید اور این اے 91 سے ذوالفقاربھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا۔اسی طرح این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیگی امیدوار جنید انوار چودھری، این اے 131 لاہورسے عمران خان، این اے 140 قصور سے پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی، این اے 215 سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے نوید ڈیرو اور این اے 106 فیصل آباد سے راناثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں