لاہور(وقائع نگار خصوصی)صوبائی وزیرپنجاب پبلک پراسیکوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔بھارت اس طرح ہٹ دھرمی سے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر کے پچھلی سات دہائیوں سے برقرار کشمیر کی مخصوص خودمختاری کو ختم نہیں کر سکتا ہے۔ کشمیر کی اس جنگ میں سینکڑوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے نہ کہ مودی سرکار۔ بھارت کا آرٹیکل تین 370ختم کرنے کا اقدام انتہائی جارحانہ ہے۔ بھارت کا یک طرفہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف بر صغیر بلکہ دونوں ممالک بالخصوص پاکستان اور بھارت میں تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
بھارت ہٹ دھرمی سے کشمیر کی مخصو ص حیثیت ختم نہیں کرسکتا، چوہدری ظہیرالدین
Aug 07, 2019