امریکہ نے وینز ویلا کے سرکاری اثاثے منجمد، صدر کے ساتھ روابط پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں وینزویلا کے تمام سرکاری اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا اوروینزویلاکے صدر نیکولس مادورو کے خلاف امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کے ذریعہ اقتدار پر زبردستی قبضہ جاری رکھنے پریہ قدم اٹھایا ہے۔ وال سٹریٹ جرنل نے کہا گزشتہ 30سالو ںمیں وینزویلاکی حکومت کے خلاف امریکا کی یہ پہلی کارروائی ہے اس سے پہلے اس نے شمالی کوریا ، ایران ، شام،کیوبا اورکراکس پر پابندیاں عائد کیں تھیں۔ان اقدامات سے وینزویلا کی حکومت کی تمام املاک اور مفادات متاثر ہوں گے جو امریکا میں ہیں ۔ امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا یہ اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں ۔ وینزویلا کے ساتھ ہر طرح کے روابط پر بھی پابندی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن