لاہور میں حبس کے بعد رم جھم، آج سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

Aug 07, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور گرمی کے بعد رات کو گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی اور حبس سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں آج بدھ سے داخل ہونگی جمعرات سے جمعہ کے دوران شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ او رآج (شام /رات) سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیزہوا/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بدھ (شام /رات) سے ہفتہ کے دوران ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال،بہاولپور ڈویڑن میںچند مقامات پر تیزہوا/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ مزید براں جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویڑن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دوسری ایڈوائزری کے مطابق جمعہ(شام/رات) سے سوموار (صبح) کے دوران میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر تیزہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران سکھر، لاڑکانہ،مکران، ڑوب،قلات، سبی اور نصیرآباد ڈویڑن میں کہیں کہیں تیزہواو اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ(رات) سے اتوار کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویڑن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں