شہید میجر ثاقب کی چنیوٹ میں تدفین، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی

چنیوٹ+ بھوانہ (نامہ نگار+بھوانہ) چنیوٹ کے رہائشی میجر ثاقب باجوڑ میں شہید ہوئے، شہید میجر کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ میں گزشتہ روز پہنچایا گیا۔ شہید کی تدفین انکے آبائی علاقے 466 نئے احاطے میں کی گئی، شہید میجر کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ میجر ثاقب علی چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔ شہید میجر ثاقب اعوان کے والد بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ باجوڑ کے علاقہ نیاگ بانڈہ میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی شہید جبکہ چار جوان زخمی ہو گئے تھے۔ میجر ثاقب علی شہید کا جسد خاکی انکے آبائی علاقے پہنچنے پر شہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔ بچوں نے بھی گل پاشی کی۔ اس موقع پر چنیوٹ کی دھرتی اللہ اکبر اور پاک فوج و پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...