منافق اور کرپٹ حکمرانوں نے مقدمہ کشمیر کوکمزور کیا:خرم نواز گنڈاپور

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب جاتی امراء میں مودی کا شریف خاندان سرخ قالین بچھا کر پرتپاک استقبال کررہا تھا تب شہباز شریف کہاں تھا ؟اس وقت اسے ظلم کا شکار کشمیری مائیں، بہنوں کے تار تار دوپٹے یاد کیوں نہیں آئے ،منافق اور کرپٹ حکمرانوں نے مقدمہ کشمیر کو کمزور کیا ،اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کے جائزہ کے لیے خصوصی مشن بھیجے، کشمیری اور پاکستان کے عوام بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنمائوں بشارت جسپال، فیاض وڑائچ اور عارف چودھری نے شوباز شریف کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شوبازی پر شدید ردعمل میں کہا کہ قوم کا حافظہ اتنا بھی کمزور نہیں ہے کہ وہ شریف خاندان کی نریندر مودی کے ساتھ محبتوں کو بھول جائیں۔

ای پیپر دی نیشن