بیانات کاوقت گیا،کشمیرکی مدد کیلئے میدان میں آنا ہوگا:قاری زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ قراردادوں اور بیانات کا وقت گزر گیا کشمیری مسلمانوں کی مدد کے لیے میدان میں آنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عالمی ادارے چپ سادھے ہوئے ہیں موم بتی مافیا جو صبح و شام بھارت کے سیکولرازم کی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا تھا وہ اپنے بلوں میں گھسا ہوا ہے قوم افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی اور اس مسئلہ پر پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیری عوام کے قتل عام کو جو منصوبہ بنایا ہے پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن