4 ہزار کلو میٹر سائیکلنگ‘فیونا کولبنگر نے 200 مردوں کو شکست دیدی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) جرمنی کی 24 سالہ کینسر ریسرچر فیونا کولبنگر نے 4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس میں 200 مردوں اور مجموعی طور پر 264 افراد کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔فیونا کولبنگر یورپ میں ہونے والی ’ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس‘ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس کے مطابق فیونا کولبنگر نے 10 دن تک جاری رہنے والی سائیکل ریس میں سب سے پیچھے چھوڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔یہ ریس یورپی ملک بلغاریہ سے شروع ہوئی تھی جو فرانس پر آکر ختم ہوئی اور یہ ریس مجموعی طور پر 10 دن تک جاری رہی۔ یہ ریس بلغاریہ سے شروع ہوکر دیگر8 یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی فرانس پر آ کر اختتام پذیر ہوئی۔یہ ریس بلغاریہ، آسٹریا، بوسنیا، کروشیا، اٹلی، کوسووو، سربیا، سلوینیا اور سوئٹزرلینڈ سے ہوتی ہوئی فرانس پر آکر ختم ہوئی اور اس ریس کا فاصلہ تقریبا 4 ہزار کلو میٹر پر مشتمل تھا۔جہاں فیونا کولبنگر اس ریس کو جیتنے والی پہلی خاتون ہیں، وہیں وہ اب تک اس ریس میں سب سے زیادہ کلو میٹر کا سفر کرنے والی بھی دوسری شخصیت ہیں۔اس سے قبل اسی ریس کو 2016 میں جیتنے والے شخص نے سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔فیونا کولبنگر سمیت اس بار ریس میں 64 خواتین شامل تھیں جبکہ ریس میں دیگر 200 مرد بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...