آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، فاسٹ بائولرمحمد عباس 9 ویں نمبر پر برقرار

Aug 07, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی کا پہلا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی ‘ جنوبی افریقہ کے کا گیسورابا کا دوسرا‘انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا تیسرا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے ناتھن لیون 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس کا 9 واں نمبر برقرار ہے۔

مزیدخبریں