محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگر م اورمرطوب رہے گا۔
تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژنوں، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اسلام آباد میں111ملی میٹربارش جبکہ راولپنڈی میں72، جہلم57، منگلا39، اٹک 31اورمنڈی بہائوالدین میں29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ آج صبح بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد،کوئٹہ اورمظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور چھبیسپشاور ستائیسکراچی انتیساورمری انیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔