اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر امور اینڈ گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں سمال ڈیمز اور ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 21 اگست بدھ کو سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی کو اجلاس میں پاکستان ۔چین اقتصادی راہداری اور گلگت بلتستان چینلجز اور مواقعوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں سمال ڈیمز اور ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے بارے میں 29 اگست کو بریفنگ دی جائے گی
Aug 07, 2019