بھارتی حکومت کا کوئی اقدام کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا:فراز تنولی

کراچی(سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے رہنما فراز تنولی‘ نائب صدر جاوید میر ایڈووکیٹ‘ سابق صدر ڈسٹرکٹ سائوتھ سلطان بہادر‘ لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفی ایڈووکیٹ‘ قاضی زاہد‘ اکبر سیٹھ‘ ماسٹر صدیق نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا کوئی یکطرفہ اقدام کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ فراز تنولی نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اجتماعی فیصلوں کا وقت آگیا ہے۔وادی کی موجودہ صورتحال خطے میں بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن