اسکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سرکاری اسپتالوں میں آر اوپلانٹ کی تنصیب کی ہدایت

Aug 07, 2019

کراچی(نیوزرپورٹر) سندھ کے وزیر برائے صحت عامہ،دیہی ترقی اور معدنیات و معدنی ترقی میر شبیر علی بجارانی نے ہدایات دی ھیں کہ صوبے کے 1700 سرکاری اسپتالوں میں آر او پلانٹس اور چارہزار سرکاری اسکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کی اسکیمیں جون 2020 کی مقررہ مدت میں مکمل کرلی جائیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ان کا بھرپور فائدہ عوام کو پہنچایا جاسکے۔انہوں نے ھدایات دیں کہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ اسپتالوں اور اسکولوں میں آر او پلانٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کو مکمل کیا جائے۔ یہ ھدایات انہوں نے آج اپنے دفتر میں محکمہ صحت عامہ اور دیہی ترقی کے افسران کے ساتھ منعقدہ تعارفی اجلاس میں دیں۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 1700 اسپتالوں میں آر او پلانٹس اور 4000 اسکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت عامہ و دیہی ترقی سندھ روشن علی شیخ نے صوبائی وزیر کو محکمہ صحت عامہ اور دیہی ترقی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھ کے دیہی علاقوں بشمول کراچی کی ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراھمی اور سیوریج کی نکاسی محکمہ صحت عامہ اور دیہی ترقی کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔
میر شبیر علی بجارانی

مزیدخبریں