کراچی( نیوز رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھاربارش کاامکان ہے ، تیز بارش کا سلسلہ13اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی ، چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دبائو کا سسٹم بن گیاہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کیمطابق کراچی میں 9اگست کی رات سے موسلادھار بارش کاامکان ہے ، تیز بارش کا سلسلہ 13اگست تک جاری رہ سکتا ہے، مغربی اور مشرقی ہوائوں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔
کراچی میں 9اگست کی رات سے موسلادھاربارش کاامکان ہے: محکمہ موسمیات
Aug 07, 2019