پاک بحریہ نے 32 ملین ڈالرمالیت کی 1600کلوگرام حشیش پکڑ لی

پاک بحریہ نے گوادر کے قریب آپریشن کے دوران 32 ملین ڈالر کی منشیات پکڑلی  ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 32 ملین ڈالرمالیت کی 1600 کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن پاک بحریہ کاسمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنے کا مظہر ہے جب کہ مزید کارروائی کے لیے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا .

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...