افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر مرکزی دیوار پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ضلعی پولیس کے ہیڈ کوارٹر6پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 145افراد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 18افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش کار بمبار حملے کے بعد مسلح افراد اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، پولیس اہلکاروں اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے باعث حملہ آور پسپا ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر مصروف رہائشی علاقے میں واقع ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر کے ساتھ بنے درجنوں رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔
#/S
افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 18افراد ہلاک، 100 زخمی
Aug 07, 2019 | 20:21