آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی آرٹیکل 370 اور 35 اے کی تنسیخ کی شدید مذمت

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفرآباد میں اپنے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 35A کو ختم کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے آئینی دہشتگردی قرار دیا ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرنا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے بارے میں سازش ہے اور اس کا مقصد اس میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن