آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفرآباد میں اپنے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 35A کو ختم کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے آئینی دہشتگردی قرار دیا ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرنا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے بارے میں سازش ہے اور اس کا مقصد اس میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔