لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے مزید 34 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کر دئیے۔ ایس ایس پی نے فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو ایکسٹنشن کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن اسسٹنٹس ایمانداری اور نیک نیتی سے کام جاری رکھیں۔
فرنٹ ڈیسک پر کام کرنیوالے مزید 34 اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع
Aug 07, 2020