لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن محکمہ پولیس میں بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس بنیادی اکائی کی ورکنگ اور وقار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے افسران بھرپور سپروائزری کردار ادا کریں تاکہ انصاف کی بلاتاخیر فراہمی سے شہریوں کے مسائل بروقت حل ہوسکیں۔جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ ورکنگ کے آئیڈیاز پر مشتمل (سپیشل انیشئیٹو) ماڈل پولیس اسٹیشنز پولیسنگ کے روایتی ماڈل کو تبدیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ موثر مانیٹرنگ سے سپیشل انیشئیٹوپولیس اسٹیشن کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ٹریفک حادثات کے زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد مکمل کرکے عدالتوں میں بھجوائے جائیں اورڈی پی اوز یقینی بنائیں کہ ٹریفک حادثات کے مقدمات میں دفعہ322کا غلط استعمال ہر گز نہ ہوفرنٹ ڈیسک، حوالات اور ایس ایچ او رومز میں لگے کیمروں کی مانیٹرنگ کو ڈی پی اوز روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔