لاہور ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی )انویسٹی گیشن آفیسرز کو مقدمات کی تفتیش کی مد میں واجبات ادا کر دئیے گئے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے واجبات کے چیکس تقسیم کئے، 25 افسروں میں 93 لاکھ سے زائد مالیت کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ تفتیشی افسر غیر جانبداری، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ مقدمات کی تفتیش نمٹائیں۔میرٹ پر تفتیش کے دوران مالی اخراجات، واجبات کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔علاوہ ازیںسربراہ لاہور پولیس کی زیر صدارت صدر ڈویژن کی امن کمیٹی کے شیعہ علماء ، متولیوں اور آرگنائزرز، بانیان، جلوس لائسنس ہولڈرز کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان سمیت متعدد افسروںنے شرکت کی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بانیان، متولیوں، شیعہ علماء اور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔