لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت ہنر سکھانے والے پاکستانی اور بین الاقوامی اداروںکے درمیان ایم او یوز کرانے کیلئے کردار ادا کرے ،نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بڑے با صلاحیت ہیں اور ہمیں انہیں سمت دے کر ان سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ پاکستان میںآبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔