کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روزجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40400کی نفسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا ۔ 100 انڈیکس 39900،40000 اور 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں283.34پوائنٹس کی تیزی سی40166.12پوائنٹس پرپہنچ گیا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھرب 32ارب10کروڑ 39ہزار432روپے تک پہنچ گیا۔جمعرات کومارکیٹ میں 82کروڑ68لاکھ 8ہزار981 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ 19لاکھ45ہزار551شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔