مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کر دئیے اور تیسرے خاندان کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس شہر جنوب میں سلوان قصبے میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردئیے جو دو بھائیوں سامر اور سلیمان القاق اور انکے خاندان کی ملکیت تھے۔ہمسایہ شہر بیت حنینا میں ، اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی خاندان کو ’’بغیر لائسنس تعمیر‘‘کا بہانی بنا کر اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔اسرائیل کے حوارہ جیل میں قید تمام فلسطینی اسیران نے بدتمیزی اور جان بوجھ کر نظرانداز کرنے پر اسرائیل جیل سروس کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ۔فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے کہا کہ بھوک ہڑتال خراب کھانے اور پینے کے پانی ، حفظان صحت سے متعلق سامان کی عدم فراہمی ، جان بوجھ کر طبی طور پر نظرانداز کرنے، اور انہیں جیل کے صحن میں کم وقت گزارنے کی اجازت نہ دینے پر کی گئی۔
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 3مکانات مسمار کر دیئے
Aug 07, 2020