لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال اخراجات پورے کرنے کے لیے صرف قرض ہی نہیں لیا بلکہ نئے نوٹ چھاپنے کا بھی رکارڈ بنایا اور بارہ ماہ کے دوران اوسطا روزانہ تقریبا سوا تین ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال دوہزار انیس، بیس کے دوران حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر ایک ہزار 11 کھرب 73 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے گئے جو ایک سال میں نئے نوٹوں کے اجرا کا نیا ریکارڈ ہے۔
وفاقی حکومت کا نئے نوٹ چھاپنے کا بھی ریکارڈ، روزانہ سوا تین ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے
Aug 07, 2020