قائمہ کمیٹی اجلاس،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020منظور 

اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)ایوان بالا کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ فروری سے لیکر اب تک پورے پاکستان میںبیس  لاکھ ترتالیس ہزار آٹھ سو ستر ٹیسٹ کئے گئے ۔مجموعی طور پر اموات چھ ہزار چودہ ہوئی ہیں جبکہ نوے اعشاریہ چار فیصد لوگ صحت یات ہوئے ہیں یعنی دو لاکھ چون ہزار دو سو چھیاسی مریض نے کورونا کو شکست دی اور صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو گئے ہیں ۔بیس ہزار سے زائد اب بھی ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔سینٹ کی مجلس قائمہ کا اجلاس سینیٹر خوش بخت شجاعت کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا تھا ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ ترمیمی بل دوہزاربیس کو منظور کر لیا گیا یہ بل ن لیگ کے جاوید عباسی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا ۔ بل میں صحت سے متعلقہ کچھ مصنوعات کے لئے نان ڈرگ کے الفاظ نہ استعمال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کو وزارت قومی صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق بھی بتایا گیا حکام نے بتایا کہ اس عالمی وباء سے بچائو کیلئے مستقبل کا بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار نوسو پندرہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔اور پندرہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ملک بھر میں چار ہزارتریانو ے ہسپتال کام کر رہے ہیں جس میں صرف کورونا کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے ۔ایک ہزار سات سو تریاسی ونٹی لیٹرز وقف کئے گئے ہیں ۔فروری سے لیکر اب تک پورے پاکستان میں بیس و لاکھ ترتالیس ہزار آٹھ سو ستر ٹیسٹ کئے گئے ۔مجموعی طور پر اموات چھ ہزار چودہ ہوئی ہیں جبکہ نوے اعشاریہ چار فیصد لوگ صحت یات ہوئے ہیں یعنی دو لاکھ چون ہزار دو سو چھیاسی مریض نے کورونا کو شکست دی اور صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو گئے ہیں ۔بیس ہزار سے زائد اب بھی ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہے اور چوبیس گھنٹے یہ سنٹر کام کرتا ہے ۔صوبوں میں بلا امتیاز کورونا کے حوالے سے ادویا ت اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...