لاہور( این این آئی) محکمہ ریلوے نے اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے سٹیشن کے سٹیشن منیجر کا اضافی چارج دیدیا جس کے بعد وہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون سٹیشن منیجربن گئی ہیں۔اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیا الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن منیجر کی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔