لاہور(نمائندہ خصوصی) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہرٹاؤن میں نوازش کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5لاکھ 70ہزار روپے مالیت، مغلپورہ میں ارشدکے گھر سے4 لاکھ 90ہزار روپے مالیت، سندر میں ماجد کے گھرسے4لاکھ 10 ہزار روپے مالیت، رائے ونڈ میں عادل کے گھر سے3لاکھ 60زار روپے مالیت، گڑھی شاہو میں کامران کے گھر سے 2لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی5 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، شاد باغ کے علاقیفیروز پارک میں گھریلو ملازمہ گھرسے25 تولے زیورات اور ایک قیمتی گھڑی چوری کرکے فرار ہو گئی ہے۔ ملازمہ عائشہ ایک سال سے زاہد سعید کے گھرکام کر رہی تھی۔ چوری کی واردات کے بعد ملازمہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر کوتالہ لگا کر فرار ہوگئی ہے۔ محمد زاہد سعید نے تھانہ شاد باغ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔