نئی دہلی (آن لائن )بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کرونا کے لئے وقف شدہ ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 کرونا مریض ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد 35 مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔