لاہور (نیٹ نیوز) راولپنڈی میں چار نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے کئی ماہ بعد واقعے کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا توشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں۔ راولپنڈی کے علاقہ سید پوری گیٹ میں رات کے آخری پہر مبینہ طورپر نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزموں نے اس کے ساتھ زبردستی کی اور مارا بھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ملزمان محسن اور ارسلان عرف آنی کے خلاف 15 جولائی کو مقدمہ کر لیا گیا تاہم جب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی توشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزمان نہ صرف گرفتاری سے بچ نکلے بلکہ 7 اگست تک عبوری ضمانت بھی کروا لی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کر کے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
پنڈی ،راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو وائرل، ملزموں کی ضمانتیں
Aug 07, 2020