راولپنڈی: 2 لڑکیوں کی شادی‘ دلہن بننے والی گرفتار 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں د ولڑکیوں کی شادی کے کیس میں ایک ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نیہا کو آج لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیش کیا جائیگا۔ دوسری ملزمہ کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ بیوی  بننے والی ملزمہ نیہا کو  حراست میں لیا گیا ہے۔ ٹیکسلا کی دو لڑکیوں نے 26 فروری 2020 ء کو نکاح کر لیا تھا۔ شوہر  بننے والی لڑکی عاصمہ بی بی کی تلاش جاری ہے۔ شوہر بننے والی لڑکی عاصمہ بی بی نے نکاح نامے میں اپنا نام علی آکاش لکھوایا تھا۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...