پاکستانی طالبہ نے کیمیائی عناصر کے جدول کو کم وقت میں ترتیب دیکرعالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Aug 07, 2020

 اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان کی نو سالہ طالبہ نتالیہ نجم نے کیمیائی عناصر کے جدول کو کم سے کم  وقت میں ترتیب دے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میںاپنا نام درج کر ا لیا  اور بھارتی پروفیسر کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کر لیا ۔  لاہور سے تعلق رکھنے والی سائنس کی  پرجوش طالبہ نتالیہ نجم نے کیمیائی کے  عناصر  کے جدول  کو محض 2 منٹ 42 سیکنڈ میں ترتیب دے کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا  ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی   پروفیسر میناکشی اگروال کے پاس  تھا ۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2 منٹ49 سیکنڈ میں  قائم کیا تھا جبکہ نتیالہ نجم نے یہ ریکارڈ  2 منٹ اور42 سیکنڈ  سے اپنے نام کر لیا ہے۔

مزیدخبریں