سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں بارش کا امکان  کراچی اور حیدرآباد میں آج اور کل اربن فلڈنگ کا خدشہ

Aug 07, 2020

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) تیز اور موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستا ن اور کوہ سلیمان کے مقا می ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران سندھ اور مکران ساحل پر سمندری لہریں طلاطم خیزرہیں گی۔ماہی گیر حضرات سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ جمعہ کے روز سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہاراورکشمیر کے بعض اضلاع میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان میں بعض مقامات پرموسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب اور بالائی خیبر پختون خوا کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب موسم رہا۔ 

مزیدخبریں