شیر افگن ، اعظم خان دست بردار : شیخ نسیم اخبار فروش یونین ٹیکسلا واہ کے صدر منتخب  

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) ا خبار فروش یونین ٹیکسلا واہ کے جنرل سیکرٹری محمد بشیر نے کہا ہے الیکشن کے پراسس سے راہ فرار اختیار کرنے والے کسی صورت بھی اخبار فروشوں سے مخلص نہیں ہو سکتے،4اگست کو صدر اخبار فروش یونین ماما لعل کی وفات سے خالی ہونی والی صدرکی نشست الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا ، کاغذات جمع کرانے کی تاریخ5اگست مقرر کی گی تھی، جبکہ9اگست کو الیکشن ہونا تھا، مقررہ تاریخ تک تین امیدواروں شیخ نسیم ، شیر افگن اور اعظم خان نے کاغذات جمع کرائے بعد ازاں شیر افگن اور اعظم خان نے شیخ نسیم کے حق میں دست بردار ہو گے اس طرح شیخ نسیم بلامقابلہ اخبار فروش یونین ٹیکسلا واہ کے صدر منتخب ہو گئے جسکا باضابطہ اعلان الیکشن ممبران راجہ غنضفر اور تبسم ضیاء قاضی نے کردیاہے،دریں اثناء بلامقابلہ منتخب ہونے والے صدر شیخ نسیم احمد نے کہا ہے کہ سرکردہ اخبار فروشوں کی حمایت ہی میری کامیابی کی پہلی سیڑھی تھی انشاللہ اپنے قائد مرکزی صدرٹکا خان کی قیادت میں اخبار فروشوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز ہمیشہ کی طرح بلند کرتے رہیں گے ٹکا خان کی اخبار فروشوں کے لیے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن