کراچی (نیوز رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے سلسلے میں بین الاقوامی راہ ولایت و شہدائے وطن و کشمیرکانفرنس کو وڈیولنک کے ذریعے دنیا بھرمیں نشرکیا گیا۔انقلابی اسلامی تحریکوں کے عالمی رہنماوں نے بھی وڈیولنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے کاوقت آگیا ہے۔امت مسلمہ کواپناسکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے۔طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحادواخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔مجلس وحدت